منگنی ٹوٹنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، مومنہ مستحسن

پیر 23 جنوری 2017 11:59

منگنی ٹوٹنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، مومنہ مستحسن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی مومنہ مستحسن کے حوالے سے ایک نئی افواہ انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہے۔اس افواہ میں دعویٰ کیا گیا کہ معروف گلوکارہ نے صرف چار ماہ بعد ہی علی نقوی سے اپنی منگنی ختم کردی ہے۔خیال رہے کہ علی نقوی اور مومنہ مستحسن کی منگنی ستمبر 2016 میں ہوئی تھی۔اس افواہ کے بعد مومنہ مستحسن کے مرد پرستاروں نے کافی خوشی کا بھی اظہار کیا۔

(جاری ہے)

مگر مومنہ نے فیس بک پر اپنے پیغام کے ذریعے اس افواہ کی تردید کرتے ہوئے اسے پھیلانے والی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پیجز ان کی ذاتی زندگی کا احترام کریں ہر ایک کی طرح میری بھی ذاتی زندگی ہے جس اپنی حد تک رکھنے کا مجھے حق حاصل ہے، خدارا اسے مذاق اور تفریح کا ذریعہ نہ بنائیں۔ان کا کہنا تھااگر دنیا سے کچھ شیئر کرنے کے لیے ہوگا تو اس کا اعلان میں خود کروں گی، لہذا اندازوں پر مبنی کہانیاں پھیلانا روک دیں، خصوصاً جب آپ کا اس سے کوئی تعلق نہ ہو۔انہوں نے زور دیا میری ذاتی زندگی کو کلکس اور ویوز کو فروخت کرنے کے لیے استعمال نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں