خیبر پختونخواہ میں منعقدہ باسکٹ بال چمپئن شپ کے لئے کراچی کی ٹیم کا اعلان کردیا

اتوار 22 جنوری 2017 14:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے خیبر پختونخواہ میں منعقد ہونے والی بی گریڈ باسکٹ بال چمپئن شپ کے لئے کراچی باسکٹ بال کی 12رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ۔کراچی باسکٹ بال ٹیم کی قیادت طلحہ امجد خان کرینگے ۔

(جاری ہے)

دیگر کھلاڑیوں میں علی چن زیب ،وارین انتھونی ،دانش حنیف ،اسد علی ،فیصل احمد کاظم عباس ،اسد امام ،سیف اللہ ،تشفین احمد ،محمد طلال اور عثمان حیدر خان شامل ہیں ۔جبکہ منیجر محمد یعقوب ،کوچ یعقوب قادری ،ویڈیو انیلسٹ دلاور عباس خان اور فزیو تھراپسٹ عبدالرزاق خان شامل ہیں ٹیم مورخہ 23جنوری2017؁ء 8بجے شب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے ذریعے کراچی سٹی اسٹیشن سے روانہ ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں