عراقی فورسز کی مغربی موصل میں کارروائیاں، 93 داعش جنگجو ہلاک

امریکی وزیردفاع کا غیراعلانیہ دورہ عراق،تیل پر قبضہ کرنے نہیں داعش مخالف جنگ پربات کرنے آیاہوں،صحافیوں سے گفتگو

منگل 21 فروری 2017 12:34

عراقی فورسز کی مغربی موصل میں کارروائیاں، 93 داعش جنگجو ہلاک
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) عراقی شہر موصل کے مغربی علاقوں میں فوجی کارروائی کے دوران داعش کے 93 شدت پسند ہلاک ہوگئے، کارروائی میں دہشت گردوں کی22 ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزارت دفاع کی جانب سے موصل میں داعش کے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں تاہم ترجمان نے بتایا کہ فضائی کارروائی کے دوران بڑے پیمانے پر جنگجوؤں کا جانی نقصان ہوا ہے اور داعش کی 18 گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں، موصل میں زمینی کارروائی میں امریکی فورسز بھی حصہ لے رہی ہیں۔

دوسری طرف امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس گزشتہ روز عراق کے غیر علانیہ دورے پر بغداد پہنچ گئے، گزشتہ ماہ اپنا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا عراق کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا مقصد امریکی حمایت یافتہ عراقی فورسز کی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جاری کوششوں کا جائزہ لینا اور اس بارے میں حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔امریکی وزیر دفاع کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ اس دورے میں عراق کے تیل پر تو بات نہیں ہونے جا رہی تو میٹس نے اسے رد کرتے ہوئے کہا کہ ہم عراق میں کسی کے تیل پر قبضہ کرنے کیلیے نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں