سپاٹ فکسنگ سکینڈل،شرجیل خان مدد کیلئے اپنے روحانی پیشوا کے پاس پہنچ گئے

بابا جی اس دلدل سے نکلنے کیلئے میرے لےئے دعا کر یں ، شرجیل خان کی دہائی

بدھ 22 فروری 2017 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21فروری۔2017ء)پاکستان سپر لیگ میچ فکسنگ سکینڈل کے گرداب میں پھنسے شرجیل خان مدد حاصل کرنے اور اس مصیبت سے جان چھڑوانے کیلئے اپنے روحانی پیشوا اور پیر کے پاس پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارحانہ بلے باز شرجیل خان کراچی میں مقیم اپنے پیر و مرشد صوفی جمیل الرحمن کے آستانے پر گئے اور انہوں صوفی جی سے استدعا کی کہ ”بابا جی میری مدد کریں اور کچھ کریں جس سے میں اس دلد ل سے نکل سکوں“۔

واضح رہے کہ قومی بلے باز شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی ایس ایل میں مبینہ سٹے بازی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی معطل کرچکا ہے اور دونوں کھلاڑیوں نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔