کرک رائٹس موومنٹ کا گیس پریشر میں اضافے کا مطالبہ

پیر 16 جنوری 2017 20:02

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) کرک رائٹس موومنٹ نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں واپڈا ، ایس این جی پی ایل اور محکمہ پبلک ہیلتھ حکام کے ساتھ ملاقات میں گیس پریشر میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں کرک رائٹس موومنٹ کابینہ کے صدر حیات خٹک ، جنرل سیکرٹری حاجی شبیر خٹک ، نائب صدر شاہ جہان ، پریس سیکرٹری سعید الرحمان ، چیئرمین ظفر رحمان ، نور جمال ، فوکل پرسن سعد اللہ کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میاں نصیب جان شریک تھے، واپڈا اور محکمہ ایس این جی پی ایل نے گیس اور بجلی حوالے سے اپنا موقف پیش کیا ، اجلاس میں واپڈا ذمہ داران نے کرنٹ بلز جمع کرانے کی حامی بھرلی اور ریکوری میں بہتری کی صورت میں لوڈشیڈنگ میں کمی کا عندیہ دیا جبکہ ایس این جی پی ایل اہلکاروں نے گیس پریشر میں اضافے اور ڈیمانڈ نوٹسز پر عمل درآدمد اور میٹرز تنصیب کیلئے اعلیٰ حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں کرک رائٹس مومنٹ کابینہ نے مقامی ہوٹل میں الگ اجلاس منعقد کیا جس میں ڈپٹی کمشنر دفتر میں ہونے والے اجلاس میں گیس اور واپڈا کی یقین دہانیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مطالبات کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی ، مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں 23جنوری کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں