پشاور ہائیکورٹ کے ججز کا زیرتعمیرجوائنٹ جوڈیشل کمپلیکس کرک کا معائنہ

منگل 17 جنوری 2017 21:08

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) پشاور ہائیکورٹ بنوں بینچ کے جسٹس نثار حسین اور جسٹس لعل جان خٹک نے سیشن جج کرک نصر اللہ خان کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس کا معائنہ کیا، اس موقع پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو آصف عمران نے جاری زیر تعمیر منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اس اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اختر نواز خٹک ایڈوکیٹ، معزز جج صاحبان اور وکلاء کی بڑی تعداد مووجود تھی۔

(جاری ہے)

ایکسین سی اینڈ ڈبلیو آصف عمران ، ایس ڈی او عتیق خان اور پراجیکٹ کنٹریکٹر ملک نور رحمن خٹک ، سب انجینئر شیر حیات خٹک، کے ہمراہ معزز جزز صاحبان کو جاری زیر تعمیر کمپلیکس کے مختلف حصوں کا معائنہ کروایا، اسموقع پر جسٹس صاحبان نے منصوبے کو مقررہ مدمت میں تعمیر کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں