کرک، سپورٹس کی ترقی کے لیے 60 لاکھ روپے کے ٹینڈر شفاف طریقے سے شاہ جی انٹر پرائز بنوں کو الاٹ

جمعرات 19 جنوری 2017 21:12

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ضلعی حکومت کی جانب سے سپورٹس کی ترقی کے لیے 60 لاکھ روپے کے ٹینڈر شفاف طریقے سے شاہ جی انٹر پرائز بنوں کو الاٹ۔ تفصیلات کے مطابق ٹینڈر ضلعی سپورٹس قائمہ کمیٹی کے چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسلر انتخاب عالم کی نگرانی کھیلوں کے سامان کا ٹیکنیکل معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بد ھ کے روز ڈپٹی کمشنر عابد خان وزیر کی نگرانی میں ریٹ مقابلہ کرنے کے بعد گزشتہ روز ٹیکنیکل معائنہ کھیلوں کے سامان کا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرمحمد اسماعیل خان وزیر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افتخار احمد کے نمائندے نے شرکت کی۔

اس موقع پر بمعہ سامان کا تکنیکی اور عمدگی جائزہ لیاگیا۔ مقابلے میں شاہ جی انٹر پرائز کے سامان کو عمدہ قرار دیکر اپرول کی سفارش کے لیے ڈپٹی کمشنر کے پاس بھیج دیا گیا، اس موقع پر ضلعی سپورٹس آفیسر محمد اسماعیل وزیر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ ٹینڈر میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے اور شفاف ٹینڈر ہوئے ہیں انشاء اللہ خطیر لاگت کی رقم سے خریدی جانے والے کھیلوں کے سامان سے کھیلوں کو فروغ ملے گا اور ضلع کرک میںکھلا ڑیوں کے لیے سپورٹس کا معیاری سامان دستیاب ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں