کرک پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری

بدھ 15 فروری 2017 23:36

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) کرک پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری سرچ آپریشن کے دوران گزشتہ روز 13مجرمان اشتہاری گرفتارجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او میاں نصیب جان تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میاں نصیب جان کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری سرچ آپریشن کے دور ان کرک پولیس نے گزشتہ روز مختلف مقامات سے 13مجرمان اشتہاری ،جو قتل ، اقدام قتل ، اغوائیگی جسے مقدمات میں مطلوب تھے،جن کو دوران چھاپہ مختلف مقامات سے انتہائی حکمت عملی سے گرفتار کئے گئے۔

دیگر کاروائیوں میں 1رائفل ، 1ریپیٹر ،1 پستول ، 67کارتوس اور695گرام چرس برآمد ملزمان کیخلاف مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔اس سلسلے میں مزید گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں