کرک پولیس کی کارروائی 2ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار، منشیات برآمد

بدھ 22 فروری 2017 22:37

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) کرک پولیس کی کارروئی، 2ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار، منشیات برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر تھانہ یعقوب خان شہید کے ایس ایچ او رحمت اللہ خان نے سنیپ چیکنگ کے دوران قاسم خان نامی شخص کو رک کر جامہ تلاشی لینے پر جس کے قبضہ سے 9ایم ایم پستول و ایمونیشن برآمد کرکے ملزم گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ۔ جبکہ دیگر کاروائیو ں کے دوران 12بور رائفل وایمونیشن اور 265گرام چرس برآمد کرکے ملزمان گرفتار کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں