بھارت کیخلاف آسٹریلین ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

لیگ ا سپنر مچل سویپسن کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی

پیر 16 جنوری 2017 12:46

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، لیگ ا سپنر مچل سویپسن کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آل رائونڈر گلین میکسویل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، اعلان کردہ اسکواڈ میں اسٹیون اسمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، میٹ رینشا، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈسکامب، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، مچل مارش، ایشٹن ایگر، اسٹیو اوکیف، مچل اسٹارک، مچل سویپسن، جوش ہیزلوڈ، جیکسن برڈ اور نیتھن لائن شامل ہیں۔آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں