اپنا فوکس صرف اور صرف کرکٹ پر مرکوز رکھنا ہے، یہ نہیں سوچنا کون کیا کہتا ہے ، احمد شہزاد

کچھ لوگ چھپ جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کی پرفارمنس سامنے آجاتی ہے، کوہلی جیسا کھلاڑی جب مشکل میں ہوتا ہے تو اطراف میں موجود لوگ ان کی مدد کرتے ہیں، اوپنر

بدھ 22 فروری 2017 21:31

اپنا فوکس صرف اور صرف کرکٹ پر مرکوز رکھنا ہے، یہ نہیں سوچنا کون کیا کہتا ہے ، احمد شہزاد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد نے کہا ہے کہ کچھ لوگ چھپ جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کی پرفارمنس سامنے آجاتی ہے۔ انہیں یہ نہیں دیکھنا کہ لوگ ان کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں بلکہ اپنا فوکس صرف اور صرف کرکٹ پر مرکوز رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کے کیریئر بہت کامیاب ہوتے ہیں جہاں وہ بغیر کسی جدوجہد کے ہر میچ میں با آسانی رنز کرتے رہتے ہیں لیکن ہم میں سے اکثر لوگ کسی نہ کسی موقع ہر جدوجہد کرتے نظر آتیہیں۔

اس موقع پر انہوں نے بھارتی کپتان کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ حتیٰ کہ اس وقت عمدہ کارکردگی دکھانے والے ویرات کوہلی جیسا کھلاڑی بھی فارم سے دوچار ہوتا ہے لیکن ان کے اطراف میں موجود لوگ انہیں اس مشکل وقت سے نکلنے میں مدد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد کے مطابق اصل چیز یہ ہے کہ جب ہم گرے ہوئے ہوں تو ایک سسٹم ہو جو آپ کو سپورٹ کر سکے، تمام بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ وہ سسٹم ضرور تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مشکل وقت میں انضمام اور وسیم اکرم نے میری رہنمائی کی اور مجھے کھیل پر توجہ دینے کیلئے کہا۔ میں جب کبھی بھی ٹیم میں آیا تو ضرور بہترین کھیل پیش کروں گا۔قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نئے کپتان اور فائٹر ہیں، انہیں سپورٹ کی ضرورت ہوگی کیوں کہ اکیلا کپتان کچھ نہیں کرسکتا اور یہ ٹیم پر منحصر ہے کہ وہ اس کی حمایت کر کے بحیثیت یونٹ ٹیم کو کامیاب بنائے۔۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں