انڈس ہائی وے پردومسافربسوں میں تصادم،5افرادجاں بحق،20زخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 جنوری 2017 17:36

انڈس ہائی وے پردومسافربسوں میں تصادم،5افرادجاں بحق،20زخمی ہوگئے

کندھ کوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09جنوری2017ء):قومی شاہراہ ہرانڈس ہائی وے پردومسافربسوں میں تصادم ہوگیا،جس کے نتیجہ میں 5افرادجاں بحق جبکہ20زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پردڑی کے قریب 2مسافربسوں میں تصادم کے نتیجہ میں 5افرادجاں بحق اور 20زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں میں 5خواتین بھی شامل ہیں۔ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاہے۔جبکہ جائے وقوعہ پرلوگوں کی بھی بڑی تعدادجمع ہوگئی۔پولیس نے حادثے کی نوعیت جاننے کیلئے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں