کشمور میں آپریشن ،ڈاکوؤں کے مزید 5ٹھکانے نذرآتش

ہفتہ 28 جنوری 2017 13:29

کشمور میں آپریشن ،ڈاکوؤں کے مزید 5ٹھکانے نذرآتش
کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء)کشمور کچے کے علاقے گھبلو میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف 9 ویں روز بھی آپریشن جاری رہا،پولیس نے ڈاکوؤں کے مزید 5 ٹھکانوں کو آگ لگادی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی فدا حسین جانوری کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن جار ی ہے،کچے کے علاقے سے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔ ڈاکو علی سبزوئی اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ ہورہی ہے،آپریشن میں اب تک ایک پولیس اہلکار شہید اور چار اہلکارزخمی جبکہ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں