کشمور میں ڈاکوئوں کیخلاف پولیس آ پر یشن جا ری ، دس ڈا کو گرفتا ر، بیس ٹھکانے مسمار

بدھ 8 فروری 2017 13:07

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) کشمور میں ڈاکوئوں کیخلاف پولیس کے جاری آپریشن کے 20ویں روز دس جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے ان کے بیس ٹھکانے مسمار کردیئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ کارروائی بدھ کے روز ڈاکوئوں کے خلاف جاری آپریشن کے بیسویں روز سندھ کے ضلع کشمور میں تھانہ ببلو کی حدود میں لائی گئی ۔ کشمور کے پولیس حکام نے بتایا کہ کشمور میں ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن بیسویں روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں دس جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار جبکہ ان کے بیس ٹھکانے بھی مسمار کردیئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈاکوئوں کی گرفتاری اور علاقے میں امن وامان کی صورتحال بحال کرنے تک پولیس کا یہ آپریشن جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں