کھڈیاں خاص،واپڈا کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن مقدمات درج کر لئے گئے

ہفتہ 18 فروری 2017 16:50

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) واپڈا کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ای قصور نذیر خاں لودھی اور ایکسین قصور میاں امین کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او واپڈا ملک رشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کھڈیاں خاص اور گردو نواح میں کاروائی کر تے ہو ئے ڈائریکٹ کنڈیاںلگانے اور میٹر میں ٹپرنگ کر نے،بوکس میٹر پر 104 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا اور ہزاروں روپے جرمانہ بھی کیااس موقعہ پر ایس ڈی او ملک رشیدنے میڈیا کو بتایا کہ بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں اور اس سلسلہ میں کو ئی دبائو قبول نہیں کیا جائے گا سیاسی وسماجی رہنماوں کا ایس ڈی او کھڈیاں خاص ملک رشیداور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہنا تھا کہ اس آپریشن کو بلا تفریق جا ری رکھا جائے،تاکہ غریب لوگو ں کوناجائز بلوں اور اور لوڈنگ سے نجات مل جائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں