وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے ضلع بھر کے ایم ای ایز میں 25نئی موٹر سائیکلیں تقسیم

وزیر اعلی پنجاب نے شعبہ تعلیم میں بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں ‘ضلع قصور کے ایم ای ایز میں نئی موٹر سائیکلوں کی تقسیم سے مانیٹرنگ کے عمل میں بہتری آئے گی ‘ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان

پیر 16 جنوری 2017 19:01

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کیمطابق شعبہ تعلیم میں بہتری لانے اورمانیٹرنگ کا نظام مزید فعال بنانے کیلئے مانیٹرنگ ایویلیوایشن اسسٹنٹنس (ایم ای ایز )میں حکومت پنجاب کی جانب سے 25موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب ڈی سی او کمپلیکس میں گزشتہ روز منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے کی جبکہ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری ، یعقوب ندیم سیٹھی ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سید محمد رضا اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے شعبہ تعلیم میں بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں باالخصوص سکولوں کی کارکردگی کو مانیٹرکرنے کیلئے مانیٹرنگ ایویلوایشن اسسٹنٹس کی تقرری کی گئی ہے تا کہ سکولوں میں جاری تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا سکے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام سے تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایم ای ایز کی جانب سے ٹرانسپورٹ میں درپیش مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سکول ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے ضلع قصور کے ایم ای ایز میں 25نئی موٹر سائیکلیں تقسیم کی جا رہی ہے ہیں جس سے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے عمل میں بہتری آئے گی ۔ انہوں نے اس موقع پر ایم ای ایز کو ہدایت کی کہ وہ اپنا کام دیانتداری اور جذبہ حب الوطنی کے تحت سرانجام دیں ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر عمارہ خان اور اراکین صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری اور یعقوب ندیم سیٹھی نے مانیٹرنگ ایویلیو ایشن اسسٹنٹنس میں نئی موٹر سائیکلوں کی چابیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں