حکومت تیزرفتارمعاشی ترقی کیلئے جامع پروگرام پرعمل پیراہے، ملک محمداحمدخاں

بدھ 11 جنوری 2017 11:55

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء)پنجاب حکومت صوبے میں تیزرفتارمعاشی ترقی کیلئے جامع پروگرام پرعمل پیراہے‘ صحت‘ڈویلپمنٹ و دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ورکن صوبائی اسمبلی ملک محمداحمدخاں نے اپنے ڈیرہ پر ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور معاشی سفارتکاری اور سرمایہ کاری کے حوالے سے جاناجاتاہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے دورحکومت میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو پنجاب کی طرف راغب کرنے میں جو کردارادا کیا وہ کسی سے مخفی نہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ‘ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے قوم کا ہرفرد حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر قربانی دینے کو تیار کھڑاہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ ہے‘ میاں برادران ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں