قصور ،گردونواح میںٹریفک کے مختلف حادثات ،تین افراد جاں بحق ،ایک شدید زخمی

جمعرات 12 جنوری 2017 20:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) قصور اور اس کے گردونواح میںٹریفک کے مختلف حادثات میںتین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق تلونڈی کارہائشی محمد یحیٰ موٹرسائیکل پر گھر سے بازار جارہاتھا کہ تلونڈی اڈے کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سے ٹکرا شدید زخمی ہوگیا،اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،رسول پور کارہائشی محنت کش نسیم شوکت ٹریکٹر ٹرالے پر پتوکی سے گھر واپس آرہاتھا کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتارٹریکٹر نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی کے اوپر لیٹا ہوا نسیم شوکت ٹرالی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا،اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیادریں اثناء قصور دیپالپور روڈ پر کیلوںکے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان ہونیوالے تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد سلیم ہلاک اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں