اقتصادی راہداری منصوبہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہی نہیںبلکہ 20کروڑ عوام کو بھی فائدہ ہوگا،ملک محمداحمدخاں

جمعرات 19 جنوری 2017 12:12

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) اقتصادی راہداری منصوبہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہی نہیںبلکہ 20کروڑ عوام کوبھی فائدہ ہوگا اورپاکستان حقیقی معنوں میں ایشین ٹائیگر بنے گا اس تاریخ ساز منصوبہ سے ہماری آنیوالی نسلیں بھی استفادہ کریں گی۔ان خیالات کا اظہارملک محمداحمدخاں ترجمان حکومت پنجاب معاون خصوصی وزیراعلیٰ نے اپنے ڈیرہ پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی میگاپراجیکٹ کیساتھ دیہی سطح پر بھی عوام کے معیارِ زندگی کی جو پالیسیاں ترتیب دی ہیں اسکے ثمرات عوام تک منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں ‘ماڈل ویلجز کے قیام سے دیہاتی عوام میں احساس برتری بڑھی ہے‘ماضی میں ہمیشہ دیہاتی علاقوں کو نظرانداز کرکے دیہاتوں کے عوام کا استحصال کیاجاتا رہامگر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پنجاب میں ماڈل ویلجزکا قیام عمل میں لاکر خوشحالی کو نچلی سطح تک منتقل کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جب حکومت سنبھالی تو پاک وطن مسائلوں و بحرانوں کی دلدل میں پھنسا ہواتھا ‘معیشت دگرگوں اور انڈسٹری تباہی کے دہانے پر کھڑی تھی اور کوئی بھی غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہ تھامگر آج مسائل اور بحران تقریباً ختم ‘معیشت مضبوط اورانڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں