ضلع قصور کو جرائم فری بنانا او رپولیس کو جدید سائنسی تقاضوں سے روشناس کرنا میرا مشن ہے، ڈی پی او

جمعرات 19 جنوری 2017 12:12

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے کہا کہ ضلع قصور میں تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں ،تھانوں میں ایف آئی آر کو کمپوٹرائزڈ کر کے آن لائن کردیا گیا ہے سائلین کی مشکلات کے ازالے کیلئے پنجاب گورنمنٹ نے فرنٹ ڈیسک کا قیام کیا جو ضلع قصور کے تمام تھانوں میں کام کررہے ہیں ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع قصور کو جرائم فری بنانا او رپولیس کو جدید سائنسی تقاضوں سے روشناس کرنا میرا مشن ہے اس سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں جدید سہولتوں سے آراستہ آئی ٹی اور کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں پر جدید ترین 12سوفٹ وئیر ز کو متعارف کروایا گیا جو باقاعدہ طور پر کام کررہے ہیں جن میں سی ایم ایس ،ٹی آر ایس،ہوٹل ائی،اے وی ایل ایس،کرائم میپنگ سسٹم،سی آر ایم ایس وغیرہ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سوفٹ وئیر نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے مدد گار ثابت ہوں گے بلکہ پولیس کی پولیسنگ میں مدد گار ثابت ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے پنجاب گورنمنٹ نے فرنٹ ڈیسکوں کا قیام عمل میں لا یا جہاں پر میل اور فی میل بطورپولیس اسٹیشن اسسٹنٹ کام کررہے ہیںاور اسکے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے تمام تھانوں میں ایف آئی آر کو کمپوٹرئزڈ کر کے آن لائن کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی وساطت سے پبلک کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پولیس آپکی جان و مال اور عزت کی محافظ ہے میری پوری ٹیم اسی کوشش میں نظر آئیگی اور اس حوالے سے کوئی کپرومائز نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں