قصور،کوٹ علی گڑھ میں پولیس مقابلہ، سب انسپکٹر شہید،اشتہاری ملزم فرار

جمعہ 20 جنوری 2017 11:43

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) قصور کے علاقے کوٹ علی گڑھ میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں سب انسپکٹر خالد ورک شہید ہو گئے جبکہ اشتہاری ملزم سجاد فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کاہنہ میں تعینات انچارج انویسٹی گیشن خالد ورک نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خطرناک اشتہاری عامرسجاد کی گرفتاری کیلئے اس کے گھر چھاپہ مارا جہاں اشتہاری نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ مقابلہ کے دوران سب انسپکٹر خالد ورک فائر لگنے سے موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ اشتہاری عامر سجاد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں