قصور ،پی ٹی آئی جلسے میں خاتون کارکن سے بدتمیزی

سیکورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرکے خاتون کو نوجوانوں کے نرغے سے نکالا

اتوار 22 جنوری 2017 19:20

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) قصور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں خاتون کارکن سے بدتمیزی کی سیکورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرکے خاتون کو نوجوانوں کے نرغے سے نکالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز قصور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں خاتون کارکن کو سیلفی لینا مہنگی پڑ گئی۔چیئرمین تحریک انصاف کا خطاب ختم ہونے کے بعد خاتون کارکن سیلفی لے رہی تھی کہ کئی کارکنوں نے خاتون کو گھیر لیا،صورتحال کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں نے مداخلت کی اور خاتون کارکن کو نوجوان کارکنوں کے نرغے سے بحفاظت نکال لیا۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں