ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے،میاں وسیم اخترشیخ

منگل 24 جنوری 2017 11:37

ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے،میاں وسیم اخترشیخ
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن اوربلند ترین سطح پر ہے‘ ذہنی طورپر منتشرسیاستدان ایک بار پھر ملکی ترقی میں رکاوٹ بننے کیلئے متحرک ہیں لیکن عوام ہر بار کی طرح اس بار بھی انکے دھوکے میں نہیں آئینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین غیروں کے ایجنڈے اور انتشارکی سیاست کے ذریعے اقتدارمیں نہیں آسکیں گے خود کو سیاسی طورپر زندہ رکھنے کیلئے دھرنے دیں یا ریلیاں نکالیں یا عدالت کے احاطہ میں سیاسی میدان لگانے کی کوشش کریں آئندہ انتخابات میں ان کا کوئی کردارنظرنہیں آتا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ عوام ملکی ترقی کی خاطر اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج مستردکرچکے ہیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں