نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمدکیوجہ سے سنگین جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی‘ڈی پی اوقصور

منگل 24 جنوری 2017 11:37

نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمدکیوجہ سے سنگین جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی‘ڈی پی اوقصور
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمدکیوجہ سے ضلع قصورمیں سنگین کرائم میں واضح کمی ہوئی‘ قصورپولیس جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثرکارروائی کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوقصور نے کہا کہ انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی خصوصی ہدایات اور آرپی اوشیخوپورہ ریجن کی زیرنگرانی ضلع بھرمیں جرائم پیشہ افرادکی گرفتاری کے سلسلہ میں سرچ آپریشن کئے جارہے ہیں جس کے نتیجہ میں جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کرکے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمدکی ہے اور اب تک سینکڑوں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ بھی کی جاچکی ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کیمطابق عملدرآمد کروایاجارہاہے اور آج ضلع قصور کے رہائشی بلاخوف و خطرگھوم رہے ہیں جو قصور پولیس کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں