نیشنل ایکشن پلان کے تحت قصورپولیس کا ضلع بھرکے مختلف مقاما ت پر سرچ آپریشن جا ری

منگل 21 فروری 2017 11:21

قصور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)نیشنل ایکشن پلان کے تحت قصورپولیس کا ضلع بھرکے مختلف حساس مقاما ت پر سرچ آپریشن جاری ہے جس دوران 13مشتبہ افراد، 4خطرناک اشتہاریوں سمیت 29ملزمان کوگرفتار کر لیا جن کے قبضے سے بھاری مقدارمیںمنشیات اورناجائز اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھرمیں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکویقینی بنانے اورجرائم پیشہ افرادکیخلاف سپیشل مہم کے سلسلہ میں شہرقصورمیں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دانیال بسیر‘ کنگن پورمیں ڈی ایس پی چونیاں اشفاق حسین کاظمی اور پتوکی میں ڈی ایس پی پتوکی محمدنصراللہ نیازی کی سربراہی میں سرچ آپریشن کیاگیا ۔

سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ‘متعددافرادسے پوچھ گچھ اوربائیومیٹرک ویری فیکیشن کی گئی جبکہ 13مشتبہ افرادسے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے اسی طرح 8ملزمان کے قبضہ سے 4پسٹل‘ 2رائفل اور2پمپ ایکشن برآمدکی گئی‘4ملزمان کے قبضہ سے 25بوتل شراب اور آدھ کلو چرس برآمدکی گئی جبکہ سنگین مقدمات میں ملوث 4خطرناک اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیاگیا۔پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مشتبہ افراد سے تفتیش شروع کردی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں