بلاول بھٹو زرداری مستقل مزاجی کے ساتھ عوامی رابطہ مہم کا آغاز فیصل آباد سے کررہے ہیں ،سیدہ نفیسہ شاہ

جمعہ 13 جنوری 2017 18:25

بلاول بھٹو زرداری مستقل مزاجی کے ساتھ عوامی رابطہ مہم کا آغاز فیصل آباد سے کررہے ہیں ،سیدہ نفیسہ شاہ
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو چار مطالبات پیش کیے تھے لیکن وفاقی حکومت نے مثبت جواب نہ دیا گیاغیر جمہوری اور شاہی نظام کے خلاف بلاول بھٹو زرداری مستقل مزاجی کے ساتھ عوامی رابطہ مہم کا آغاز فیصل آباد سے کررہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچل آڈیٹوریم ہال خیرپور میں ضلعی زکوٰة و عشر کمیٹی کی جانب سے 48 لاکھ 48 ہزار روپے کے غریب اور مستحق 808 افراد میں سندھ بنک اے ٹی ایم گزاراالائونس کارڈ تقسیم کرنے کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا کہ پارلیمنٹ اور سی سی آئی میں صوبوں اور عوام کے حق ضبط کیے جارہے ہیں پیپلز پارٹی مضبوط اور جمہوریت پسند پارٹی ہے جس نے ظلم اور آمروں کا مقابلہ کیا سینیٹ میں مختلف آرڈیننس پیش کیے گئے جو ملکی مفاد میں نہیں تھے وہ رد ہوگئے انہوںنے کہا کہ شاہی حکومت فیڈریشن اور صوبوں کے خلاف کام کررہی ہے پیپلز پارٹی کی جانب سے آئین اور جمہوریت کے لیے جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری انتخابات میں حصل لیں گے اور کامیابی کے بعد پارلیمنٹ میں آئیں گی ان کا مقصد حکمرانوں کی جانب سے کی جانے والی بدعنوانی کو عوام تک پہنچانا ہے کہ شاہی حکومت کیا کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

گزارا الائونس اے ٹی ایم کارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے غریب اور مسحق افراد کو مالی مدد کا سلسلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے سونپے گئے مشن کا حصہ ہے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے دور حکومت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریبوں کو مالی مدد فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جس کی مخالف کی گئی لیکن مخالفین اس پروگرام کو ختم نہیں کرسکے انہوں نے ضلعی زکوٰة و عشر کمیٹی کی جانب سے صاف اور شفاف طریقے سے غریب اور مستحق افراد کے کارڈ بنانے پر پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔

اس موقع پر چیئرمین ضلعی زکوٰة و عشر کمیٹی نظیر احمد سومرو، زکوٰة آفیسر سلیم ٹانوری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فی کس 6000 ہزار روپے کارڈ میں موجود ہیں اور ہر ماہ ایک ہزار روپے کارڈ میں منتقل کیے جائیں گے ضلعی زکوٰة و عشر کمیٹی کے چیئرمین نظیر احمد سومرو نے بتایا کہ کمیٹی کی جانب سے طلبہ و طالبات ، مریضوں، بچیوں کے جہیز ، معذوروں اور دیگر مستحق افراد کو زکوٰة فنڈز کے تحت مالی امداد کی گئی ہے ۔ اس موقع پر مظہر خان ، علی شیر مکول، غلام حسین مغل، مقصودہ بھٹی، ریحانہ جمانی، فقیر ذاکر ہسبانی، تعلقہ زکوٰة چیئرمین عبدالستار منگی، عتیق الرحمن پھلپوٹو، رمیز سومرو، عرض محمدابڑواور دیگر موجود تھے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں