شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے ، سیدہ نفیسہ شاہ

شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی، بجلی ، گیس ،لوڈشیڈنگ ، صفائی ستھرائی نہ ہونے ،بھینسوں کے باڑے سے فوری نجات کیلئے مضبوط میکانزم تشکیل دیا جائے ،رکن قومی اسمبلی

اتوار 15 جنوری 2017 20:20

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کو جلد مکمل کیا جائے شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہم، بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ ، صفائی ستھرائی نہ ہونے اور بھینسوں کے باڑے سے فوری نجات دلانے کے لیے مضبوط میکنزم کے تحت تشکیل دے کر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے دربار ہال میں جاری ترقیاتی اسکیموں ، صحت ، روینیو، بلڈنگ ، ورکس اینڈ سروسز، ہائی وے اوردیگر معاملات پر افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل، پیر سید بچل شاہ ، ساجد علی بھانبھن ،ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت، چیئرمین میونسپل کمیٹی سید امجد علی شاہ جیلانی ، مظہر خان، علی شیر مکول ، وائس چیئرمین ڈاکٹر یار محمد پھلپوٹو، اے ڈی سی ون ایس ایم ایاز رانا، اے سیزاور تمام محکموں کے افسران بڑی تعداد میں موجود تھے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے شہر میں غیر اعلانیہبجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری تدارک کی ہدایت دی ڈی سی خیرپور کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نساسک، سیپکو ،پبلک ہیلتھ ایسٹ، ویسٹ ، ایم ڈی نساسک سمیت دیگر افسران جنہوں نے اجلاس میں شرکت نہیں کی ان کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں شہروں اور دیہاتی علاقوں میں بند ٹیوب ویل ، نہروں کے پشتوں ، فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کے خلاف فوری اینٹی انکرچمنٹ مہم شروع کی جائے انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی وہ اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی کرتے ہوئے معیاری اور وقت مقررہ پر اسکیم مکمل کرائیں ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے شہر میں قائم بھینسوں کے باڑے کیٹل کالونی میں تاحال منتقل نہ ہونے پر سخت ہدایت دیں کہ جلد از جلد بھینسوں کے باڑے منتقل کیے جائیں اور جو باڑے کا مالک منتقل نہیں ہوتا ا س کے خلاف دفعہ144 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے کیٹل کالونی میں حفاظتی ، بجلی، پانی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے بنیادی سہولیات اور بند ٹیوب ویلوں ، ترقیاتی اسکیموں کا مقررہ وقت پر مکمل نہ کرنے والے افسران کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جو کام نہیں کرنا چاہتا وہ اپنے سیکریٹری کو کراچی رپورٹ کرے دریں اثناء اسکائوٹ گرائونڈ خیرپور میں نساسک کے لیے نئی آنے والی بھاری مشنری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای این اے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا کہ نساسک اور میونسپل کمیٹی مشترکہ حکمت عملی کے تحت شہر کو صاف ستھرا کرنے، گندے پانی کی نکاسی،شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں شہر میں غیر قانونی الاٹمنٹ اور عوامی مقامات پر قائم تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے شہر کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے نساسک اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے چیئرمین سید امجد علی شاہ جیلانی، وائس چیئرمین ڈاکٹر یار محمد پھلپوٹو، نساسک کے منیجر آپریشن مطہر حسین دایو، منیجر محمد علی مہیسر،فیروز پھلپوٹواور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مظہر خان ، علی شیر مکول ، غلام حسین مغل، رمیز سومرو،سید وجیہہ حیدرشاہ اور دیگر تمام کونسلرز موجود تھے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں