خیرپور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں قتل کیس کے دو جوابداروں کے ضمانتیوںکو طلبی کے نوٹس جاری

بدھ 8 فروری 2017 16:22

خیرپور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں قتل کیس کے دو جوابداروں کے ضمانتیوںکو طلبی کے نوٹس جاری
سکھر۔ 8فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) خیرپور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں قتل کیس کے دو جوابدار ضمانت کے بعد سزا کے خوف سے فرار ہونیوالے جوابداروں کے ضمانتیوںکو طلبی کے نوٹس جاری کردیے، اے ٹی سی خیرپور کے اسپیشل جج سید کوثر علی بخاری کی عدالت نے خیرپور کے کچے کے تھانہ صادق کھہوڑو میں ایک قتل کیس نمبر5/2012 میں جوابدار مور شر اور عبدالطیف گوپانگ کے پانچ پانچ لاکھ روپے زر ضمانت کے بعد سزا سے خوف سے مفرور ہونے پر انکے ضمانت دینے والے نواں ڈیروکے امام دین اور تعلقہ کوٹڈیجی کے گوٹھ ولی محمد بھٹی کے فقیر محمد کیخلاف سیکشن 514کے تحت عدالت طلبی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں