خیرپور،تعلیم اور خواندگی کے لیے نئے مقرر کیے گئے چیف مانیٹرنگ آفیسرکا مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ

سماجی تبدیلی میں استاد کا اہم کردار ہوتا ہے صوبائی گورنمنٹ تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات کرری ہے، ریاض حسین وسان

پیر 16 جنوری 2017 15:08

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) تعلیم اور خواندگی کے لیے نئے مقرر کیے گئے چیف مانیٹرنگ آفیسر، اے ڈی سی ٹو ریاض حسین وسان نے خیرپور کے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ معاشرے میں استاد کا بلند مرتبہ ہے سرکاری اسکولوں میں انرولمنٹ اور اساتذہ کی حاضری کو بہتر کرنے کے لیے حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے گا سماجی تبدیلی میں استاد کا اہم کردار ہوتا ہے صوبائی گورنمنٹ تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات کرری ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میں تاریخی اور قدیمی اسکول موجود ہیں سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے زبوں حال اسکولوں میں مرمتی کام شروع ہوچکا ہے انرولمنٹ اور اساتذہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز، والدین، اسکول مینجمنٹ کمیٹی کو آن بورڈ لیا جائے گا ریاض حسین وسان نے گورنمنٹ پرائمری اسکول اسٹاف کوارٹر، پرائمری اسکول سیدہ گوٹھ، مڈل اسکول اسٹاف کوارٹر گورنمنٹ پرائمری اسکول سلطان المدارس، گورنمنٹ پرائمری اسکول فقیر محمد میمن نمبر2 ، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول جیلانی محلہ، گورنمنٹ گرلز شہید بینظیر بھٹو ماڈل ہائی اسکول، گورنمنٹ ناصر پبلک اسکول کا دورہ کیا اور اسکولو ں میں موجود طالب علموں سے سوال جواب کیے اس موقع پر تمام اسکولوں میں اساتذہ کی بڑی تعداد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہمیں اس ملک کے مستقبل کے معماروں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں