پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے معذور افراد کے حقوق، روزگار اور فلاح و بہبود بارے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 20 جنوری 2017 18:17

خیرپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) محکمہ سماجی بہبود، پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مشترکہ تعاون سے معذور افراد کے حقوق، روزگار ، معمولات زندگی اور سماج میں بہتر زندگی بسر کرنے کے حوالے سے دوروزہ تربیتی ورکشاپ گورنمنٹ ناز پائلٹ ہائی سکول خیرپور میں منعقد کی گئی۔ ورکشاپ میں ایڈیشنل ڈائریکٹرمس ریاض فاطمہ ، ڈبلیو ایچ او کی ثناء ناز، پنجاب ویلفیئرٹرسٹ کے علی حسن فرید، ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود غلام رضا پٹھان، ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ اللہ شیخ،نادرا کے مانیٹرنگ آفیسرمحمد علی منگی، خصوی تعلیم اسکول کے پرنسپل عبدالطیف کانہر، مسعود احمد شیخ، چائلڈ پروٹیکشن گھوٹکی کے کامران شیخ، ظہیر احمد انصاری اور دیگر نی30 سے زائد معذور افراد کو اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزارنے،معاشرے میں معذوروں کے حقوق، روزگار ، بین الاقوامی سطح پر ان کے دیے جانے والے حقوق، قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے ، مقصد حیات اور باوقار زندگی کے حوالے سے سیر حاصل تربیتی لیکچر دیے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر مس ریاض فاطمہ نے اس سلسلے میں بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود، پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ اورورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مشترکہ تعاون سے تربیتی ورکشاپ پورے صوبے کے شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، سکھر خیرپور، حیدرآباد نوشہروفیروزمٹھی عمر کوٹ اور دیگر اضلاع میں منعقد کئے جارہے ہیں ان ورکشاپس میں سرکاری، غیر سرکاری اداروں کے افسران معذوروں کو تربیت فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں