خیرپور کے وکیل فیاض احمد خمیسانی کی بازیابی نہ ہوسکی

سکھر کے وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے سیشن کورٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:32

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء)خیرپور کے وکیل فیاض احمد خمیسانی کی بازیابی کیلئے سکھر کے وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے سیشن کورٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی مظاہرے اور ریلی کی قیادت وکلاء رہنما سردار قربان علی کلوڑ ، ایڈوکیٹ فیض محمد بروہی ، فرح دیبا بلوچ ، راحب ملانو و دیگر وکیل کر رہے تھے اس موقع پر وکلاء برادری نے فلک شگاف نعرے بازی بھی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء کا کہنا تھا کہ کئی دن گذرنے کے باوجود خیرپور کے وکیل فیاض احمد خمیسانی کو بازیاب نہیں کرایا گیا ہے موجود حکومت وکلاء کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انہوں نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایڈوکیٹ فیاض احمد خمیسانی کو فوری بازیاب کرایا جائے اور وکلاء برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں