سنگین مقدمات کے دومختلف کیسوں میںجوابداروں کی درخواست ضمانت مسترد

بدھ 8 فروری 2017 16:23

سکھر۔ 8فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) خیرپور کی عدالت نے سنگین مقدمات کے دومختلف کیسوں میںجوابداروں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، ملزمان فرار ہو گئے، فورتھ سیشن جج الطا ف حسین دایو کی عدالت نے پریالو تھانہ کی حد گوٹھ ڈونگرانی میں 16ستمبر2016کو کھجور کے باغات میں 27 سالہ نوجوان جاوید احمد کیساتھ ذیادتی کیس نمبر53/2016میں جوابدار عبدالخالق ڈونگرانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی،مذکورہ عدالت نے مسمات نائلہ بنت غلام قادر سے پسند کی شادی پر ناراض جوابداروں کی جانب سے میرواہ تھانہ کی حد فیصل پبلک اسکول کے قریب گزرنے والوں پر فائرنگ میں نو سالہ عمیر اور چھسال شرجیل کبھر کو فائرنگ سے زخمی کرنے کے کیس نمبر19/2016 میں جوابدار انیل امدا د کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی مسترد کر دی ، عدالتی فیصلہ کے بعد جوابدار پولیس کو چمکا دیکر فرار ہو گئے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں