ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت کی زیرصدارت گھر و مردم شماری2017-کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کوعملے اور اہلکاروں کی سکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور رہائش کے سلسلے میں کانٹیجنسی پلان مرتب کرنے کی ہدایت

جمعہ 10 فروری 2017 17:32

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) چھٹی گھر و مردم شماری 2017- کے انتظامات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سینسز کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنرخیرپور محمد سلیم راجپوت کی زیرصدارت آفس کے دربار ہال میں ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، آٹھوں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، پاک آرم کی جانب سے مقرر کردہ ڈسٹرکٹ ریسپانسیبل میجر اسد اور دیگر متعلقہ اداروں اور محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر خیرپور محمد عباس نے اجلاس کے دوراں پرزنٹیشن دی کہ ضلع خیرپور میں گھر اور مردم شماری کا عمل دوسرے مرحلے 24اپریل سے 25 مئی 2017تک شروع ہوگا، جس کیلئے ضلع میں 42چارجز، 187سرکل اور 1798بلاکس قائم کیئے گئے ہیں، جن میں شماریات عملے کے 900انیومریٹر Enumeratorsمقرر ہونگے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضلعی ہیڈکوارٹر اور تعلقوں میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کئے جائینگے۔

ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت نے اجلاس کے دوراں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انیومریٹرس، چارجس اور سرکل سپرنٹنڈنٹس کی ٹریننگ کا عمل آٹھوں تعلقوں میں جاری ہے، جو 4مارچ تک مکمل ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر خیرپور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ فوری طور پر تعلقہ سینسز کوآرڈینیشن اور وجیلنس کمیٹعز مرتب کرکے اجلاسوں کے منٹس اور ضروریات رپورٹ کی جائیں، جبکہ مردم شماری عملے، پولیس اور پاک آرمی کی سکیورٹی، رہائش اور ٹرانسپورٹیشن وغیرہ کے لئے الگ الگ کانٹیجنسی پلان مرتب دیئے جائیں، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیں کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے تعلقوں میں حساس اور انتہائی حساس علاقوں کا تعین کرکے لسٹیں فراہم کریں، جبکہ پاک آرمی کی کوئک ریسپانس فورس کی جگہیں کے حوالے سے بھی تجویز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مردم اور گھر شماری کرنے والے عملے کے ساتھ پاک آرمی اور پولیس کے جوان تعینات ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر خیرپور نے ہدایت کی کہ عملے اور فورس کی رہائش والی عمارتوں کا تعین کرنے کے وقت تعلیمی اداروں کے امتحانات کا بھی خیال رکھا جائے اور ان عمارتوں کو تجویز کیا جائے جہاں طلبا کے امتحانات وغیرہ نہ ہورہے ہوں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کچے اور دور دراز علاقوں میں مردم شماری پر خصوصی توجہ دینی کی ضرورت ہے، مردم شماری عملے کا 10فیصد رزرو اسٹاف بھی رکھا گیا ہے، جبکہ مردم شماری کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے میڈیا اور بینرز، پمفلیٹس، ایف ایم ریڈیو اور اخبارات کے ذریعے آگاہی مہم چلائی جائیگی، کیونکہ یہ قومی کاز ہے اور امید کی جارہی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور عوام کی مدد سے یہ تاریخی فریضہ ادا کرتے ہوئے گھر و مردم شماری کے عمل کو بخوبی کامیاب بنایا جائیگا۔

ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپورت نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو یہ بھی ہدایت کہ کہ ان علاقوں کی نشاندہی کی جائے جہاں لوگوں کے قومی شناختی کارڈ نہیں بنے ہوئے، تاکہ وہاں نادرا کی موبائل ٹیمیں فوری طور پر بھیجنے کیلئے متعلقہ نادرا حکام کو لکھا جائے۔ اجلاس کے دوراں پاک آرمی کے ڈسٹرکٹ ریسپانسیبل میجر اسد نے بتایا کہ خیرپور ضلع مین آرمی کے 1982جوان ذمیداریاں نبھائیںگے اور ہماری کوشش ہوگی کہ مردم شماری کا یہ عمل بہتر اور احسن طریقے سے انجام پائے اور ٹیمیں ہر دروازے پر جاکر گھر و مردم شماری کریں، سکیورٹی کا کام آرمی اور پولیس کے جوان مشترکہ طور پر سنبھالیںگے، جبکہ پیٹرولنگ بھی کی جائیگی، کم حساس تعلقوں میں ایک ایک کوئک ریسپانس فورس جبکہ حساس تعلقوں میں 3سے 4کیو آر ایف تعینات ہونگی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں