خیرپور ضلع میںخانہ و مردم شماری کے سلسلہ میں آرمی کے 1982جوان ذمہ داریاں سر انجام دیں گے

جمعہ 10 فروری 2017 23:33

سکھر۔ 10فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء) خیرپور ضلع میںخانہ و مردم شماری کے سلسلہ میں آرمی کے 1982جوان ذمہ داریاں سر انجام دیں گے، یہ بات پاک آرمی کے ڈسٹرکٹ ریسپانسیبل میجر اسد نے مردم و خانہ شماری کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرخیرپور کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مردم شماری کا یہ عمل بہتر اور احسن طریقے سے انجام پائے اور ٹیمیں ہر دروازے پر جاکر گھر و مردم شماری کریں، سکیورٹی کا کام آرمی اور پولیس کے جوان مشترکہ طور پر سنبھالیںگے، جبکہ پیٹرولنگ بھی کی جائیگی، کم حساس تعلقوں میں ایک ایک کوئک ریسپانس فورس جبکہ حساس تعلقوں میں 3سے 4کیو آر ایف تعینات ہونگی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں