چیف منسٹر مانیٹرنگ فورس برائے تعلیم ضلع خانیوال کے سٹاف کونئی موٹر سائیکلیں دینے کی تقریب

اتوار 15 جنوری 2017 21:20

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خانیوال زید بن مقصود نے چیف منسٹر مانیٹرنگ فورس برائے تعلیم ضلع خانیوال کے مانیٹرنگ سٹاف کونئی ہنڈا125موٹر سائیکلیں تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چوہدری صہیب اقبال ،محمد طاہر،رمضان ہاشمی،محمد شجاع ،مبارک حسن سمیت دیگر سرکاری افسران و مانیٹرنگ سٹاف بھی موجود تھاتقریب سے بطور مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرناوقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کا مقصد تعلیمی معیار اور ماحول کو بہتر بنا نا ہے اساتذہ دور حاضر کے تقاضو ں کے مطابق جدید طریقہ تدریس اختیار کریں تاکہ تعلیم کا مورال بلند ہوسکے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چوہدری صہیب اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کو ایک رول ماڈل کا کردار ادا کرنا چاہیے حکومت کی طرف سے معیار تعلیم کو بہتر کرنے کیلئے جو انڈیکیٹرزمقرر کیے گئے ہیں ان کی مانیٹرنگ کیلئے حکومت پنجاب نے مانیٹرنگ سٹاف کیلئے نئی موٹرسائیکلیں فراہم کردی ہیں جس سے ضلع خانیوال میں دور دراز کے تعلیمی اداروں میں مانیٹرنگ اور چیکنگ میں مدد ملے گی اور تعلیمی معیار بہتر ہوگاقبل ازیں ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود نے مانیٹرنگ سٹاف میں نئی موٹرسائیکلیں تقسیم کرتے ہوئے چابیاں ان کے حوالے کیں اس موقع پر ڈی ایم او چوہدری صہیب اقبال بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں