گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خانیوال میں اتھیلٹکس ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ کا آغاز

اتوار 15 جنوری 2017 21:20

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خانیوال میں اتھیلٹکس ٹریننگ اینڈ کوچنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے اور18جنوری تک جاری رہے گا افتتاح کرتے ہوئے پرنسپل رانا خلیل احمد نے کہا تعلیمی ادارے کھیلوں کے فروغ کا بڑا مرکز ہے اس ضمن میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خانیوال نے درجنوں قومی سطح کے کھلاڑی پیدا کئے قبل ازیں سپورٹس انچارج پروفیسر غلام مرتضی ماہنی نے ٹریننگ کیمپ کے اعزاض ومقاصدر بیان کئے اور بتایا کہ کیمپ میں30طلباء کھلاڑی ٹریننگ حاصل کررہے ہیں اور پاکستان کے نامور اتھلیٹکس کوچ راشد قیوم بٹ اور عبداللہ خان کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں