عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری 66 برس کے ہوگئے

کل مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد اور کیک کاٹے جائیں گے

ہفتہ 18 فروری 2017 12:37

عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری 66 برس کے ہوگئے
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری چھیاسٹھ برس کے ہو گئے ان کا 66واں یوم پیدائش کل (اتوار)کو منایا جائے گا، ملک بھر میں عوامی تحریک کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اورپروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ،سانحہ لعل شہباز قلندر کے پیش نظر سالگرہ تقریبات انتہائی سادگی سے منائی جائیں گی دعائیہ تقریبات،محافل ،شکرانے کے نوافل اور صدقات دیے جائیں گے علامہ طاہر القادری 19فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

پروفیسرعلامہ طاہر القادری ملک کے ایک معروف مذہبی سکالر ہیں جو کہ منہاج القرآن انٹر نیشنل کے بانی رہنما ہیںوہ عرصہ بیس برس سے اسلام کی روایتی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے پروفیسر طاہر القادری پاکستان عوامی تحریک نامی سیاسی جماعت کے قائد بھی ہیںآپ قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیںانہوں نے 2003ء میں فرد واحد کی آمریت کے خلاف قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کے دینی خدمات انتہائی لائق ستائش ہیں ان کی مختلف زبانوں میںسینکڑوں کتب شائع ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں