خانیوال ،پولیس نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی والدہ کو سرعام اٹھا کر لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 17 جنوری 2017 23:04

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کی والدہ کو سرعام اٹھا کر لے جانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانیوال بستی ظفراللہ کے رہائشی عمران نے لاہور کی رہائشی (ک) سے پسند کی شادی کر لی اور مبینہ طور پر غائب ہو گئے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی (ک) لاہور کے بڑے جاگیر دار فیملی سے تعلق رکھتی ہے پسند کی شادی کرنے پر جاگیردار کے ساتھیوںنے لڑکے کے گھر دھاوا بول دیا مبینہ مسلح افراد نے لڑکے کی ماں صغراں بی بی کو کار میں ڈالنے کے بعدلے جانے کی کوشش کی تو ماں صغراں بی بی نے چیخ و پکار شروع کر دی اسی دوران ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی اچانک وہاں پہنچ گئے اور فوری طور پر متعلقہ تھانہ کو فوری اطلاع کر دی جبکہ اسی دوران علاقہ کے لوگ ڈنڈے اور سوٹے لے کر اکٹھے ہو گئے خواتین اور مردوں نے مبینہ مسلح افراد کی دونوں کاروں کا گھرائو کر کے بھاگنے کی کوشش نا ممکن بنا دی جبکہ پولیس تھانہ کہنہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی پولیس تمام افراد کو کاروں سمیت تھانے لے گئی اور ساتھ ہی علاقہ کے مرد اور خواتین کی بڑی تعداد تھانہ پہنچ گئی ایس ایچ او تھانہ کہنہ کو صغراں بی بی نے صورتحال سے آگاہ کیا تاہم ایس ایچ او کہنہ اخترکے مطابق وہ قانون کے مطابق تمام کاروائی عمل میں لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں