غوث الاعظم رضی اللہ عنہ نے سچ کو زندگی کا زیور بنایا ،پروفیسر منیر یوسفی

بدھ 18 جنوری 2017 18:23

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)جامع مسجد غوثیہ پرانا لاری اڈہ خانیوا ل میں جشن غوث الوریٰ بسلسلہ بڑی گیارہویں شریف زیر نگرانی خطیب مسجد قاری محمد امجد رضا سعیدی ایک محفل کا انعقا د کیا گیا جس کی صدارت مفتی عبدالرزاق گولڑوی کے ہمراہ مفتی صفدر شاکر رضوی ‘صاحبزادہ امجد رضا شہید نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پروفیسر منیر احمد یوسفی ‘علامہ فیاض احمد چشتی ‘قاری محمد امجد رضا سعیدی ‘لیاقت حسین مظہری ‘علامہ اشفاق احمد چشتی ‘محمد اویس حیدر ‘علامہ محمد جمیل ڈوگر‘قاری مختار نظامی ‘علامہ شمشاد قادری‘علامہ غلام یٰسین ‘علامہ افضل مدنی سمیت علمائے کرام اور لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔

پروفیسر منیر احمد یوسفی لاہور نے تعلیمات غوث الاعظم پر روشنی ڈالتے ہوئے اتباع شریعت کو کامیابی کا معیار قرار دیا ۔انہو ںنے کہا کہ غوث الاعظم رضی اللہ عنہ نے سچ کو زندگی کا زیور بنایا اور والدہ کے حکم کے پیش نظر ہمیشہ سچ بولا اور کبھی کسے کے سامنے دست سوال دراز نہ کیا کئی دنوں کا فاقہ برداشت کیا مگر اسے اپنے رب کی طرف سے امتحان سمجھا ۔علامہ فیاض احمد چشتی نے غوث الاعظم کا مقا م بیان کرتے ہوئے کہاکہ ان کی سیرت پر عمل کرنا دین و دنیا کی بھلائی کا ذریعہ ہے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں