خانیوال، پولیس کا جنرل ہولڈ اپ ‘40 اشتہاری ‘21عدالتی مفرور اور 22منشیات فروش گرفتار

جمعہ 20 جنوری 2017 19:57

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2017ء) خانیوال پولیس کا انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر جنرل ہولڈ اپ ‘40مجرمان اشتہاری ‘21عدالتی مفرور اور 22منشیات فروش گرفتار جبکہ کاغذات کی پڑتا ل پر 128وہیکلز اور سبز نمبر پلیٹ‘بغیر نمونہ پلیٹ پر 147گاڑیاں بھی بند۔اس ضمن میں ڈی پی آفس سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ گذشتہ روز انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے احکامات پر خانیوال پولیس نے اپنے کپتان جہانزیب نذیر خان کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کیا اور ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر بیریر لگا کر سخت چیکنگ کی گئی خانیوال پولیس نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران 40مجرمان اشتہاری گرفتار کیے جن میں 5اے کیٹگری اور 35بی کیٹگری کے مجرمان اشتہاری شامل ہیں علاوہ ازیں 21عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے گئے ‘جنرل ہولڈ اپ کے دوران 22منشیات فروش بھی گرفتار کیے گئے جن سے 751گرام چرس ‘248لٹر شراب برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے پر 11مجرمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 8پسٹل ‘1گن 12بور‘1کاربین اور دو درجن گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ نیشنل ایکشن پلان اور ویگرنسی آرڈیننس کے تحت 21مجرمان کو گرفتا رکیا گیا۔

(جاری ہے)

جنرل ہولڈ اپ کے دوران گاڑیوں کی سخت چیکنگ عمل میں لائی گئی اور بغیرنمونہ نمبر پلیٹ 147گاڑیوں کو ضلع کے مختلف تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ 128وہیکلز کو کاغذات نہ رکھنے پر بھی تھانہ جات میں بند کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں