تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کامیڈیکل آفیسرڈیوٹی سے غیر حاضر ی پر نوکری سے برخاست

جمعہ 20 جنوری 2017 20:48

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)سیکرٹری صحت پنجاب نے ڈیوٹی سے غیر حاضر ی پر میڈیکل آفیسر کو نوکری سے برخاست کردیا تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کے میڈیکل آفسر ڈاکٹر خرم شہزاد سے وضاحت طلب کی گئی مگر جو اب نہ ملنے پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خاں نے پیڈا ایکٹ کے تحت ڈاکٹر خرم شہزاد پر الزام ثابت ہونے کی پاداش میں نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں