گوجرانوالہ ‘بوائلر پھٹنے سے جاںبحق تینوں افراد کی تدفین ‘ایک ہی گھر سے 3جنازے اٹھنیپرکہرام مچ گیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:08

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء)گوجرانوالہ بوائلر کے پھٹنے سے جاںبحق ہونے والے تینوں افراد کی تدفین کر دی گئی جب ایک ہی گھر سے تین جنازے اٹھے توعلاقے میں کہرام مچ گیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز گجرانوالہ بوائلر کے پھٹنے سے جابحق ہونے والے قصور عباس ، قمر عباس اور حق نواز کی ان کے آباہی علاقہ موضع نظام پور میں تدفین کر دی گئی ہر آنکھ عشق بار تھی علاقے کا ماحول سوگوار تھا نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی (ن) لیگ اور کسی سرکاری اہلکار نے نما ز جنازہ میں شرکت نہ کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 214رانا محمد سلیم نے ورثا سے تعزیت کی اور ان کو کہا کہ اللہ آپ کو صبر دے مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے انہوں نے مرحومین کے ورثا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلکل بے حس ہو گئی ہے جس کا ثبوت ان غریب مزدورو ں کے جنازے میں کسی بھی حکومتی شخصیت یا مسلم لیگ (ن) کے کسی بھی رہنما نے شرکت نہیں کی انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پنجاب اس بڑے سانح کی انکوئری کروائے اور ان کی مالی مدد کریں تاکہ یہ غریب مزدوروں کے چھوٹے چھوٹے بچوں کو گزر بسر کرنے میں دشواری نہ آئے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں