شہریوںکا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈی پی او خانیوال

پیر 23 جنوری 2017 23:08

خانیوال ۔23 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء)شہریوںکا تحفظ اولین ترجیح ہے ‘فرنٹ ڈیسک کے قیام سے عوام کوسہولیات میسر آئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روز صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے خانیوال پولیس نے جو مہم شروع کررکھی ہے اس کے سلسلہ میںقتل ‘اقدام قتل ‘سرقہ بالجبر جیسے سنگین واقعات سمیت دیگر جرائم میں ملوث جنوری کے پہلے تین ہفتوں کے دوران 374مجرمان اشتہاری گرفتارکیے گئے ہیں جن میں اے کیٹیگری کے 72اور بی کیٹیگری کے 302 اشتہاری شامل ہیں ۔ڈی پی او نے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور انشاء للہ اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں