حکومت پنجاب نے صو بہ بھر میں زراعت کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں زراعت پر دی جانے والی سبسڈی کے باعث اس شعبہ میں مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں

رکن پنجاب اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ کاکاشتکاروں سے خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 21:07

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) حکومت پنجاب نے صو بہ بھر میں زراعت کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں زراعت پر دی جانے والی سبسڈی کے باعث اس شعبہ میں مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں ان خیالات کاا ظہارایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ نے نواحی علاقہ 138/10Rمیں چوہدری اکرام الغنی چیئرمین یونین کونسل 138/10Rکے ڈیرے پر محکمہ ذراعت کے زیر اہتمام فارمر ز ٹرینگ پروگرام میں کیا انہوں نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار بہتر فی اوسط پیداوار کے حصول کے لیے محنت لگن کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات سے استفادہ حاصل کریں اس موقع پر ڈپٹی ڈرائریکٹر زراعت سردار محمد جمیل اسسٹنٹ ڈرائریکٹر چوہدری نیاز احمد ،زرعی ماہر چوہدری اللہ داد نے خطاب کیا اور کاشتکاروں کو گندم کی فصل کپاس کی گلابی سنڈی کے تدارک اور باغات کی نگہداشت بارے زرعی مشورے دیئے اس موقع کاشتکار سعود خان ،سعید احمد ،جمیل احمد ،مرتضی چوہدری ،حاجی بشیر احمد ،محمد عارف سندھو عبدالطیف چوہدری ،چوہدری اکبر گجر سمیت کاشتکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں