اہم مقامات اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو مزید موثر اور مربوط بنایا جائے،ڈی پی او

منگل 21 فروری 2017 22:28

خانیوال۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)غفلت اور سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ‘اہم مقامات کی سکیورٹی مزید موثر بنائی جائے اور سیکورٹی ڈیوٹی کے دوران الرٹ رہیں ‘زیر تفتیش مقدمات کو فوری یکسو کریں‘ جرائم کو کنٹرول کریں‘ ناکافی کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روز ضلع بھر کے پولیس افسران سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اہم مقامات اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو مزید موثر اور مربوط بنایا جائے تاکہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ڈی پی او نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے اسے مزید کامیاب بنایا جائے کیونکہ ملک وقو م کی بقاء کیلئے نیشنل ایکشن پلان کو ہرصورت کامیاب بنانا ہے ۔اس موقع پر شہید افسران کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں