ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز کا سلسلہ جاری

منگل 21 فروری 2017 22:31

خانیوال۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء)ڈی پی او کی ہدایت پرضلع بھر میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز کا سلسلہ جاری‘تمام ادارے پانچ منٹ کے اندر اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق خانیوال ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نزیر خان کی ہدایت پر پبلک سکول میں ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز کی گئی جس میں پولیس' سول ڈیفنس' ایلیٹ فورس' فائر بریگیڈ' ریسکیو 1122' ‘ ٹی ایم اے‘ بم ڈسپوزل ' ٹریفک پولیس اور خفیہ اداروں نے حصہ لیا۔

اداروں کی طرف سے کوئیک ریسپانس کا مظاہرہ کیا گیا۔موک ایکسرسائز کا مقصد ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کو جانچنا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تمام ادارے پانچ منٹ کے اندر اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں