ضلع خانیوال میںتین روزہ پولیو مہم 6مارچ سے شروع ہو گی

بدھ 22 فروری 2017 18:55

خانیوال۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) محکمہ صحت ضلع خانیوال کے زیر اہتمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے گھر گھر جا کر پلانے کی تین روزہ پولیو مہم 6تا 8مارچ تک ہو گی۔ مہم کے دوران ضلع میں انسداد پولیو مہم کے دوران498739پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس میںمحکمہ صحت کی100سپر وائزر اور 229ایریاز انچارجز پر مشتمل 1190 ٹیمیں حصہ لیں گی یہ ٹیمیں سکولوں ،ہسپتالوں ،ڈسپنسریوں ،بس اسٹینڈز ،ریلوے اسٹیشنز اور ٹول پلازوں پر بھی پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گی۔

پولیو کے قطرے پلانے بارے معلومات و شکایات کے سلسلہ میں پولیو کنٹرول روم ڈی سی آفس کے ٹیلی فون نمبر 065-9200147پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود کی زیر صدارت ان کے دفتر کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت ، تعلیم، بہبودآبادی ، پولیس ، سوشل ویلفیئر سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فضل کریم ،ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کسرا، ڈی ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر محمد آصف ، پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹرابرار اقبال ،ڈاکٹر محمد ارشد ، فوکل پرسن ای پی آئی ڈاکٹر محمدشفیق سمیت نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹرارشدحسین ودیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں