مشکل گھڑی میں انسانیت کی خدمت ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے ‘ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے جانی ومالی نقصانات پر افسوس ہے‘ حکومت مشکل اس گھڑی میں عوام کی ہرممکن امداد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے

ڈپٹی کمشنر خاران عبدالقدوس مینگل کی بات چیت

بدھ 18 جنوری 2017 22:30

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر خاران عبدالقدوس مینگل نے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں انسانیت کی خدمت ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے ۔ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے جانی ومالی نقصانات پر ہمیں دلی افسوس ہے، حکومت مشکل اس گھڑی میں عوام کی ہرممکن امداد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی اشیاء تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے چھ ٹرکوں پر مشتمل راشن جن میںاشیائے خوردونوش، کمبل، ٹینٹ وغیرہ شامل تھے۔ اس موقع پر پی ڈی ایم اے کے آفیسران بھی موجود تھے۔ امدادی سامان یونین کونسل توتازئی اور یونین کونسل ٹو ملک میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ عوام کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے کوشاں ہے اور ہماری ہرممکن کوشش ہوگی کہ اپنے عوام کو ریلیف پہنچائیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے ان کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ نقصانات کا سروے کریں تاکہ انہیں عوام کے نقصانات کا ازالہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں