خاران میں بارشوںسے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ،لوگ گھربار ،زمینداری سے محروم ہوہوچکے ہیں ،میر شعیب نوشیروانی

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:55

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ خاران میں حالیہ بارشوںسے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں لوگ گھربار اور زمینداری سے محروم ہوکر شدید متاثر ہوچکے ہیں علاقے میں بارشوں کے نقصانات کے پیش نظر خاران کوآفت زدہ قرار دیکر صوبائی حکومت اسپیشل پیکج کا اعلان کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے بارشوں سے متاثر ہونے والے خاران کے یوسی ٹوہ ملک ، توتازئی اور دیگر دیہی علاقوں میں متاثرہ کلیوں کے دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر انہوں نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ خاران میں لوگوں کے رہائشی مکانات ،چار دیواری،زرعی ٹیوب ویلز ،جرنیٹرز ،مال مویشی اور کھڑی فصلات سمیت مختلف علاقوںمیں سٹرکیں ،زمینداری اور حفاظتی بندات سیلابی ریلوں کے نذر ہوگئے ہیں اور کئی دیہی علاقے زیر آب آنے کے باعث مکانات رہائش کے قابل نہیں ہیں جس سے لوگ بڑی تعداد میں اس سردی کے موسم میں بے گھر ہوکر بے سر و سامانی کی حالت میں ہیں جبکہ ہم اور انتظامیہ ریلیف پہنچانے کیلئے دن رات کام میں مصروف ہیں مگر نقصانات کے پیش نظر یہ تمام اقدامات اُونٹ کی منہ میں زیرہ کے برابر ہے اسی طرح کئی کلیوں میں حفاظتی بندات کی ایمر جنسی میں تعمیر کی اشد ضرورت ہے جس پر ایم پی اے خاران میر عبدالکریم نوشیروانی اور میں نے اپنی بساط اور وسائل کے تحت حفاظتی بندات کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے لیکن بڑی تعداد میں حفاظتی بندات نقصان ہوئے ہیں جبکہ متاثرین کی بحالی اور حفاظتی بندات کی تعمیر ہماری اور حکومت کی ذمہ داری ہے انہوںنے کہا کہ اسی طرح مختلف علاقوں میں سٹرکیں سیلابی ریلوں کے نذر ہوکر ناکارہ ہوگئے ہیں جبکہ خاران کھلان ندی سمیت دیگر بعض علاقوں میں پلوں کی بھی اشد ضرورت ہے میر شعیب نوشیروانی نے صوبائی حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے اپیل کی کہ خاران کو آفت زدہ قرار دیکر ایک اسپیشل پیکج فراہم کیا جائے ۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں