خاران، چیف جسٹس بلوچستان کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہندو محلہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول الہٰ آباد کا اچانک دورہ

بدھ 22 فروری 2017 23:14

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد نور مسکانزئی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہندو محلہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول الہٰ آباد کا اچانک دورہ کیا۔ رجسٹرار بلوچستان ہائی کورت روزی خان بڑیچ، انسپیکشن جج منور احمد شاہوانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوروز خان مسکانزئی ایکسئین پی اینڈ آر شہاب مگسی، ڈی پی او انور بادینی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کلاس رومز کا معائنہ کیا طالبات اور اساتذہ سے ان کے مسائل معلوم کئے سکول انتظامیہ نے چیف جسٹس کو اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ گرلز ہائی سکول الٰہ آباد میں زیر تعمیر چاردیواری اور دیگر کاموں کے حوالے سے ایکسئین بی اینڈ آر شہاب مگسی نے چیف جسٹس کو بریفنگ دی اس موقع پر جناب چیف جسٹس نے کہا کہ معیارتعلیم کے حصول کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ تعلیمی ا داروں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے ہم ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔ بعدازاں جناب چیف جسٹس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول الٰہ آباد کی ہیڈ مسٹریس نے یادگاری شیلڈ پیش کی۔ قبل ا زیں چیف جسٹس نے ہندو محلہ گرلز سکول میں درخت لگاکر شجری کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں